November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20260113-WA0197

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے حوالے اجلاس منقعد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ایکسیئن بلڈنگ جوہرآباد حافظ عدنان،ایس ڈی او ہائی وے کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل رانجھا اور ایکسیئن بلڈنگ حافظ عدنان نے جاری ڈویلپمنٹ سکیموں اور کاموں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ آر ایچ سی ری ویمپنگ پروگرام میں رورل ہیلتھ سینٹر کھبیکی کا کام مکمل ہو چکا ہے نیوپولیس اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ کا بھی کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے علاوہ ازیں ،13BHU کا کام بھی کمپلیٹ کر دیا گیا ہے۔ موضع نلی میں مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مائنزسب ریسکیو سیفٹی اسٹیشن پر کام شروع ہے۔ جوہرآباد سب سکیل مائننگ آفس جوہرآباد میں لیب بنائی جارہی ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں اور کاموں کے حوالے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے متعلقہ افسران کوترقیاتی کاموں کی نگرانی اور چیک کرنے کی ہدایت کی اور تمام کاموں کو ٹائم فریم اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات صادر کیے۔