October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن

IMG-20260111-WA0091

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے حالیہ سالانہ انتخابات میں اتراء گروپ کے پورے پینل کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر نومنتخب صدر ڈی بی اے خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء سمیت تمام منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نے کہا کہ اتراء گروپ کی کامیابی وکلاء برادری کے اعتماد، اتحاد اور جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر اور ان کی ٹیم نے انتخابی مہم کے دوران جس بردباری، وقار اور مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وکلاء برادری نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں واضح مینڈیٹ دیا۔سابق صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت ڈسٹرکٹ بار خوشاب کو مزید فعال، مضبوط اور باوقار بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور بار و بینچ کے خوشگوار تعلقات کے فروغ کے لیے اتراء گروپ کا منشور وکلاء برادری کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار خوشاب ایک باوقار ادارہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ اس ادارے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی بالادستی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اپنی مکمل حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مثبت اور تعمیری اقدام میں نومنتخب قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔آخر میں انہوں نے اتراء گروپ کے تمام کامیاب امیدواران کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔