google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
59

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔

دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کو خریدنے کے خواہشمند سامنے اچکے ہیں۔ذرائع

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی فرنچائز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی طور پر پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے امور خود سنبھالنے کا اعلان کیا تھا، تاہم تازہ پیش رفت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فرنچائز کو فروخت کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی توقعات سے کہیں زیادہ کامیاب رہی، جس کے باعث پی سی بی نے ملتان سلطانز کی آکشن کا بھی فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق یہ ادارہ سمجھتا ہے کہ ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے موجودہ وقت انتہائی موزوں ہے۔ملتان سلطانز کی اوپن بڈنگ کی جائے گی، جس کے لیے جلد اشتہار جاری کیا جائے گا جبکہ قانونی امور کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کو خریدنے کے خواہشمند سامنے آچکے ہیں، جس کے باعث پی سی بی پر امید ہے کہ فرنچائز اچھی قیمت پر فروخت ہوگی۔واضح رہے کہ حالیہ نیلامی میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں