نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوز یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
اک سفر تھا جو ختم ہوا، اک عہد تھا جو تمام ہوا۔۔۔۔
کل مورخہ 9 جنوری 2026 کو ایک علم دوست، فرض شناس، دیانت دار، ملنسار، منکسر المزاج،شریف النفس اور علم و تعلیم کا اک روشن ستارہ اپنی مدت ملازمت پوری کر کہ محکمہ تعلیم میں اک لازوال خوبصورت یادوں کا سلسلہ چھوڑ کر (LPR) پہ چلا گیا۔۔۔
میری مراد علاقہ تھل کے محسن اور منبع علم و دانش جناب محترم مینر حسین کلو صاحب ہیں،جو اپنی بہترین سروس گزار کر محکمہ تعلیم کو خیر باد کہہ گئے ہیں۔۔
آپ کے اعزاز میں ان کے اسٹاف کی طرف سے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مہمان خصوصی جناب محترم فیض حسن ملک صاحب ڈی ای او ایلمنٹری خوشاب،
ڈپٹی ڈی ای او نورپورتھل ملک ظہیر عباس بھٹی صاحب،
ملک اختر حسین کلو صاحب،
محترم نگاہ حسین صاحب
اور بندہ ناچیز کو مدعو کیا گیا۔۔
ڈاکٹر منیر حسین کلو صاحب نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور سائنس ٹیچر ہائی سکول رنگپور بگھور سے کیا اس کے بعد کافی عرصہ ہائی سکول نورپورتھل میں اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دی۔۔
بلکہ یوں کہا جائے کہ نورپور میں سائنس کو متعارف کرانے والے ہی ڈاکٹر منیر حسین کلو صاحب ہیں اور بلاشبہ تھل کے پڑھے لکھے نوجوانوں میں اک کثیر تعداد ان کے شاگردوں کی ہے
آپ نے کچھ عرصہ ہائی سکول بلند پر بھی بطور سائنس ٹیچر اپنی خدمات پیش کی
میں سمجھتا ہوں آپ کے کیرئیر کی عظیم ترین کامیابی یہ ہے کہ آپ نے دوران ملازمت سکالر شپ پہ پی ایچ ڈی(ایجوکیشن) کی، جو آپ کا بلاشبہ اک بہت بڑا اعزاز ہے ۔۔
مزید برآں آپ نے قائدانہ کیرئیر کا آغاز بطور ڈپٹی ڈی ای او بھکر سے کیا ، وہاں تقریبا ایک سال آپ بطور ڈی ای او ( مردانہ) بھی رہے
بعدازاں آپ پپلاں , میانوالی اور قائد آباد میں بھی اک طویل عرصے تک اپنی خدمات بطور ڈپٹی ڈی ای او بخوبی سر انجام دی۔۔
اس کے بعد آپ نے اپنی ملازمت کا اک گولڈن پیریڈ بطور ڈپٹی ڈی ای او نورپور گزارہ
جہاں علاقہ تھل کی تعلیمی محرومیوں کو آپ نے اپنے جگر کا خون دے کر ختم کیا اور اپنے بے بہا تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تحصیل نورپور کو تعلیمی میدان میں اک ہائی پوزیشن پہ لاکھڑا کیا ۔۔
اس کے علاوہ آپ نے کچھ عرصہ بطور سینئر ہیڈماسٹر ہائی سکول چن ، رنگپور اور اب حال ہی میں ہائی سکول جوڑا کلاں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔۔
آپ ایک انتہائی خلیق اور بہترین آفیسر ، اپنے کام کو عبادت سمجھ کہ کرنے والی شخصیت، قوانین و ضوابط پر سختی سے عمل پیرا ، بطور آفیسر تمام امور کی میرٹ پہ انجام دہی اور سو فی صد قانون ، عدل اور انصاف کے مطابق عمل کرتے ہوئے تمام امور کو خوش اسلوبی سے سرانجام دیا ۔۔۔
میں اس موقع پر ایسی باکمال شخصیت کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ رب لم یزل آپ کی طویل تعلیمی خدمات کے صلے میں آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کی بقیہ زندگی خوشیوں سے مالا مال کر دے ۔۔
آمین۔۔۔۔۔۔۔
خاکسار:
امتیاز حسین بوڑانہ
سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپورتھل