October 26, 2026

نوابشاہ (بیوروچیف) ہسپتال نواب شاہ کی بدحالی، عوام شدید مشکلات کا شکار سنی علماء کونسل ڈویژن

IMG-20260111-WA0033

نوابشاہ (بیوروچیف) ہسپتال نواب شاہ کی بدحالی، عوام شدید مشکلات کا شکار سنی علماء کونسل ڈویژن نواب شاہ کے رہنماؤں منیر احمد حقانی ۔مولانامحمد عامر فاروقی قاری ناصر فاروقی آصف قریشی علی حیدر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سول ہسپتال نواب شاہ جو ڈویژن نواب شاہ میں ایک مرکزی اور نمایاں طبی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے، اس وقت شدید انتظامی غفلت اور سہولیات کی کمی کا شکار ہے۔ اس ہسپتال پر نہ صرف نواب شاہ بلکہ گرد و نواح کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مریض انحصار کرتے ہیں جو صحت یابی کی امید لے کر یہاں کا رخ کرتے ہیں، مگر بدقسمتی سے انہیں بنیادی علاج معالجے کی سہولیات بھی میسر نہیں آ رہیں۔سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے اپنے حلقے میں واقع اس اہم سرکاری ہسپتال میں آئے روز طبی مشینری خراب رہنا معمول بن چکا ہے۔ کبھی ایکسرے مشین ناکارہ ہو جاتی ہے تو کبھی ایم آر آئی مشین بند پڑی رہتی ہے۔ الٹراساؤنڈ، اینڈوسکوپی اور دیگر تشخیصی سہولیات سمیت ٹیسٹ لیبارٹری کی حالت بھی انتہائی افسوسناک ہے، جس کے باعث مریضوں کو مہنگے نجی مراکز کا رخ کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔صورتحال کو مزید سنگین بنانے میں بعض ڈاکٹر صاحبان کی جانب سے یومیہ اجرت (دھیاڑی) پر رکھے گئے غیر تربیت یافتہ اور بدتمیز عملے کا کردار بھی شامل ہے، جو مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے شدید اذیت اور ذہنی دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سیاسی سرپرستی کے باعث ہسپتال کی بہتری کے بجائے مبینہ طور پر ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ادارہ بدانتظامی اور زبوں حالی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ہم وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سول ہسپتال نواب شاہ میں صحت کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں تمام خراب طبی مشینوں کو فی الفور درست اور فعال کروایا جائےتشخیصی شعبہ جات اور لیبارٹری کی حالت بہتر بنائی جائےغیر تربیت یافتہ اور بدتمیز عملے کے خلاف کارروائی کر کے مستند اور بااخلاق عملہ تعینات کیا جائےہسپتال میں شفاف انتظامی نظام قائم کیا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور باعزت علاج میسر آ سکےبینظیر آباد کے عوام مزید وعدوں نہیں بلکہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔ خدارا شہریوں کو صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہ رکھا جائے۔