November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرکی زیرِ صدارت

IMG-20260110-WA0216

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرکی زیرِ صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا منعقد ہوا۔ اجلاس میں سال 2026ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، جو کہ 2 فروری سے 05 فروری 2026 تک جاری رہے گی انتظامی، تکنیکی اور فیلڈ امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران ضلع خوشاب میں پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بین المحکمانہ کوآرڈینیشن کو مؤثر بنایا جائے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے فیلڈ سطح پر بھرپور اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلز کے مائیکرو پلانز فوری طور پر اپ ڈیٹ کیے جائیں، جبکہ موبائل، مہاجر اور ہائی رسک آبادی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ضلع میں کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، اور اس مقصد کے لیے ٹیموں کی فیلڈ مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائی جائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسزڈاکٹر راو گلزار یوسف نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ضلع کی 51 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ورکرز اور سپروائزری اسٹاف کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کی جائے گی، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم مہم کے تمام مراحل کی مسلسل نگرانی کرے گی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر سعد نیازی، سی ای او ایجوکیشن کے نمائندہ، عقیلہ تبسم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر حیات ملک، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد، فوکل پرسن محمد عمران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ضلع خوشاب کو پولیو فری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔