ماؤں کی فریاد” کے نام سے بلاسفیمی وکٹمز کے لیے آواز اُٹھانے کا سلسلہ آج سے دو سال پہلے اُس وقت شروع ہوا
ماؤں کی فریاد” کے نام سے بلاسفیمی وکٹمز کے لیے آواز اُٹھانے کا سلسلہ آج سے دو سال پہلے اُس وقت شروع ہوا جب میں اور اسجد بخاری صاحب نے ایکس اسپیسز کے ذریعے اس مہم کا آغاز کیا۔
اس سلسلے میں سب سے پہلی کہانی نابینا نوجوان زم زم قادری کی تھی، جو ہم نے خود اُن کی والدہ کی زبانی آپ تک پہنچائی۔ وہ ایک ایسی فریاد تھی جس نے ہمیں اندر تک جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
“ماؤں کی فریاد” میں بہت سی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے اپنے دل دہلا دینے والے واقعات سنا کر ہمیں راؤ عبدل رحیم کے “بلاسفیمی بزنس گینگ “کے اُس سچ سے آگاہ کیا جو آج روزِ روشن کی طرح سب کے سامنے آ چکا ہے۔
ان تمام ماؤں میں سب سے آگے، سب سے مضبوط آواز بن کر سامنے آنے والی ایک بہادر اور دلیر ماں زم زم کی والدہ تھیں۔ اُن کی فریاد نے اس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ مبذول کروائی، اور وہ چار سال سے ہر محاذ پر ڈٹی ہیں۔
آج خود انجینئر مرزا، جو اس معاملے کے چشم دید گواہ ہیں۔۔نابینا زم زم قادری اور شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں اس حقیقت کی گواہی دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود، زم زم قادری آج بھی ایک سوالیہ نشان بن کر ہمارے سامنے کھڑا ہے۔
آج ایک بار پھر زم زم کی والدہ، ایک ماں، اپنی فریاد لے کر آپ کے سامنے دہائی دے رہی ہیں۔ شاید کہ ریاست جسے ماں کہا جاتا ہے اب جاگ جائے۔
وہ @shazbkhanzdaGEO کی شکر گزار ہیں اور اپیل کرتی ہیں کہ اُن کی آواز ریاست تک پہنچائی جائے اور اُن کے بیٹے کو فوری طور پر رہائی دی جائے۔
سونیا خان خٹک