November 17, 2026

*احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیاگیا تو بہت سخت جواب دیں گے: ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کر دیا*

IMG-20260110-WA0155

*احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیاگیا تو بہت سخت جواب دیں گے: ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کر دیا*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی صورت میں ایک بار پھر ایران کو سخت وارننگ دیدی۔

امریکی صدر نے ایک انٹر ویو کے دوران متنبہ کیا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر لوگوں کو قتل کرنا شروع کیا، جیسا کہ وہ عموماً کرتے ہیں، تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کہا کہ مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ بعض اموات بھگدڑ کے باعث بھی ہوئیں اور ضروری نہیں کہ یہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا نتیجہ ہوں۔