November 17, 2026

بطور سیکرٹری اور کابینہ ممبر سال 2025-26. میں نے تہہ دل سے اپنی بار کے لیے تمام تر کاوشیں کیں۔ مجھے

IMG-20260107-WA0197(1)

بطور سیکرٹری اور کابینہ ممبر سال 2025-26. میں نے تہہ دل سے اپنی بار کے لیے تمام تر کاوشیں کیں۔ مجھے فخر ہے کہ جو مینڈیٹ مجھے میری بار نے دیا میں نے صدق دل اور خلوص کے ساتھ اس مینڈیٹ کا پاس رکھا۔ ویلفیئر اف بار میری پہلی ترجیح رہی اور میں نے پورا سال سرکاری و نیم سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں اپنی کاوشیں جاری رکھیں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے دل جمی سے اپنی بار کے لیے کام کیا۔ اس سال کی چند ادنی سی کاوشیں؛
1- 40 لاکھ کی خطیر رقم سے بار روم کی تزین و آرائش۔
2-لائبریری میں upto date کتب کی فراہمی
3-سولر پینل کی انسٹالیشن اور تمام وکلاء چیمبرز میں بجلی کی مفت فراہمی۔
4- بلا تفریق وکلا اور خصوصأ نوجوان وکلا کو چیمبرز کی allotment۔
5-پریذیڈنٹ روم اور بار روم کیلئے علیحدہ علیحدہ كراكری۔
6-واٹر dispensar, مائکروویو اون، واٹر فلٹر وغیرہ کی فراہمی۔
7- لیڈیز بار روم کے حوالہ سے تحرک اور ٹینڈر کے حوالے سے منظوری۔ انشاءاللہ اس سال یہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
8- چیمبرز کے درمیان کچی سڑکوں کو پختہ کرنے کے لیے گورنمنٹ اف پنجاب کو لیٹر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے ملاقات۔ انشاءاللہ اس سال یہ منصوبہ بھی پایا تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
9- وکلا کو ٹول ٹیکس میں جھوٹ سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو لیٹر اور اس متعلق وفاقی حکومت سے ملاقات اور تحرک
10- وکلا ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے سینیئر ممبر بورڈ اف ریونیو لاہور سے ملاقات اور اسی تناظر میں لکھا گیا ریکویسٹ لیٹر جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔
11- جدید ای لائبریری سے متعلق چیف جسٹس صاحبہ سے ملاقات انشاءاللہ اس سال ای لائبریری سسٹم مکمل بار کو فراہم کر دیا جائے گا۔
12- ڈے کیئر سینٹر کے حوالے سے وومن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبہ کے مطابق درخواست اور اس کی منظوری۔ ائندہ فنڈز میں انشاءاللہ ڈے کیئر سینٹر کی رقم جاری ہو جائے گی۔
13- پپلاں بار ایسوسی ایشن کےعلیحدہ تشخص کو نمایاں کرنے کے لیے بار کا پرچم ڈیزائن کروایا۔
14- بار کی تاریخ میں پہلی بار، بار ملازمین کے لیے بار ایمپلائی کارڈ کا اجرا
15- سو سے زائد پودوں کی شجر کاری۔
انشاءﷲ اللّه پاک نے دوبارہ موقع دیا تو نامکمل پروجیکٹس کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وکلا کالونی، سکول کالجز میں وکلا کے بچوں کے لیے وظیفہ وغیرہ، سرکاری اور اچھے پرائیویٹ ہاسپٹلز میں وکلا کیلئے خصوصی پیکج اور ڈسکاؤنٹ کیلئے تحرک، گورنمنٹ اور پرائیویٹ لیبارٹری میں وکلا کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ سمیت دیگر معاملات پر تحرک کیا جائے گا۔ میں اپنی تمام بار کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس سال مینڈیٹ دیا۔ میں اپنے تمام سینیئر جونیئر وکلاء ممبرز کی تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہوں۔ انشاءﷲ بنا عھدے کے بھی اس بار کی خدمات کرتی رہوں گی۔