November 17, 2026

خدمتِ خلق میری اولین ترجیح ہے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ ہر بے سہارا کا سہارا بنوں، سید بابر سلطان بخآری ہاتھیواں*

IMG-20260109-WA0255

*خدمتِ خلق میری اولین ترجیح ہے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ ہر بے سہارا کا سہارا بنوں، سید بابر سلطان بخآری ہاتھیواں*

شورکوٹ(تحصیل رپورٹر) سید بابر سلطان بخآری ہاتھیواں اور انکے صاحبزادے سید علی طاہر سلطان بخآری ہاتھیواں نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رب کریم نے حضرت انسان کو دیگر تمام مخلوقات سے ممتاز مقام عطا کیا ہے۔ اسے عقل سلیم سے نوازا ہے۔ زمین، سمندروں اور پہاڑوں کو انسان کے لئے مسخر بنایا ہے اور دنیا میں انسان کے انسان انسانیت کی خدمت کے مختلف راستے ہیں۔کوئی سیاست کے میدان کو انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ کوئی ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا دم بھرتا ہے۔ کوئی سماجی کارکن بن کر لوگوں کے دکھ بانٹتا ہے تو کوئی فلاحی ادارہ قائم کرکے مشکلات میں گھرے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔جن لوگوں نے صدق دل سے خدا کی مخلوق کی بلاامتیاز خدمت کی انہوں نے دنیا میں اپنا مقام بھی بنا لیا ہم ہر حال میں کوشش کرتے ہیں کہ اپنے علاقے کے مظلوموں کی مدد کرو میں ہر وقت اپنے ڈیرے پر موجود ہوتا ہے تاکہ آنے والے ہر شخص کی مدد کر سکوں یہی خدمت خلق ہے،