ٹھٹہ (رپورٹ)
ٹھٹہ کے سیاسی و سماجی رہنما، سفیرِ امن سید الطاف حسین شاہ شیرازی اور ان کے فرزند سید التمش شاہ شیرازی، عبدالقادر میمن، عبدالمنان ترین اور شام لال سمیت ٹھٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پہنچے، جہاں انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ اعزاز شاہ اور جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ہوش محمد عباسی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو نئی باڈی کے انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سید الطاف حسین شاہ شیرازی اور ان کے فرزند سید التمش شاہ شیرازی کی جانب سے ٹھٹہ ڈسٹرکٹ بار کی نئی باڈی کے انتخاب کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ جبکہ سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے تمام عہدیداران کو سندھ کی ثقافتی شناخت اجرک بطور تحفہ پیش کی۔تقریب میں وکلا برادری کے تمام اراکین اور عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے نئی منتخب باڈی کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
23









