October 24, 2026

ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔آیت اللہ خامنہ ای

IMG-20260109-WA0223

ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔آیت اللہ خامنہ ای

عوام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔ایت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کرٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ ایران میں احتجاج کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بھی مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔

You may have missed