نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے این جی او نمائندگان کے ساتھ منعقدہ محتسب ادارے کے آگاہی اور آؤٹ ریچ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوام کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محتسب اعلیٰ سندھ کا ادارہ سرکاری محکموں میں بدانتظامی، ناانصافی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف عوام کو مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ این جی اوز معاشرے کے محروم طبقات تک محتسب ادارے کا پیغام پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔خان محمد زرداری نے مزید کہا کہ خواتین، بچوں، اقلیتی برادری اور معذور افراد کے مسائل کے حل کے لیے محتسب ادارہ خصوصی توجہ دے رہا ہے، جبکہ شکایات کے اندراج کا طریقہ کار نہایت آسان اور شفاف ہے۔آگاہی سیشن میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندگان نے شرکت کی اور محتسب سندھ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ آگاہی سیشن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔