وہاڑی میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریش) ممتاز عالمِ دین اور شیخُ الحدیث مولانا منیر احمد منور
وہاڑی میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریش) ممتاز عالمِ دین اور شیخُ الحدیث مولانا منیر احمد منور نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید وہ آسمانی کتاب ہے جس نے انسانیت کے منہدم قلعے کو ازسرِنو تعمیر کیا اور نوعِ انسانی کو گمراہی و ضلالت کی تاریکیوں سے نکال کر توحید و رسالت کی روشن قندیلوں سے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ یہ بات ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ محمدیہ حنفیہ مکی مسجد، ریلوے روڈ میلسی میں تکمیل قرآن پاک و ختم مشکوٰتہ شریف کی روح پرورح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہ قرآنِ حکیم صرف تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابط? حیات ہے، جو فرد کی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کو امن، عدل اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت مسلمہ اپنے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ حاصل کر سکتی ہے مدنی مسجد میلسی کے خطیب مولانا قاری ذکا اللہ مسعود نے کہا کہ موجودہ فتنہ پرور دور میں قرآن سے وابستگی ہی نجات کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید حیات انسانی کے ہر گوشے میں رہنمائی کرنے والا وہ مکمل دستور ہے جو فرد کی تہذیب اور معاشرے کی ترتیب کا ضامن ہے۔ مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد عمیر شاہین نے کہا کی قرآن مجید نے انسان کو نفس پرستی کی غلامی سے نکال کر رب پرستی کی رفعتوں سے آشنا کیا۔ ظلم و تعدی کے اندھیروں کو مٹا کر عدل و انصاف کی شمع روشن کی اور دلوں کے فاصلے کم کر کے اخوت و محبت کی فضا قائم کی۔ مولانا قاری مختار احمد مدنی نے کہا کہ قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کی وہ کامل ہدایت ہے جو انسان کو گمراہی سے نکال کر صراطِ مستقیم پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سے وابستگی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔مولانا ابو محمد طیب رشید نے کہا کہ قرآنِ حکیم دلوں کی زندگی اور معاشروں کی اصلاح کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فرد اور معاشرہ قرآن کی تعلیمات کو اپنا شعار نہیں بناتے، حقیقی امن اور عدل قائم نہیں ہو سکتا۔قبل ازیں مولانا نعیم قریشی، مولانا عثمان نواز اور حافظ حسان بلال نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے رہمنا قاری محفوظ احمد قاسمی نے دعا کرائی۔ اس ایمان افروز تقریب میں 10 حفاظِ کرام اور ختمِ مشکوۃ شریف کے 5 طلبہ کی باوقار دستار بندی کی گئی