نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ شہید بینظیرآباد غلام مصطفیٰ بلوچ اور دیگر عملے کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ شہید بینظیرآباد غلام مصطفیٰ بلوچ اور دیگر عملے کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ کے آفیسر سید انور حسین نقوی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے عملے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ بلوچ اور دیگر نے سید انور حسین نقوی کی طویل اور مثالی سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایمانداری، محنت اور خوش اخلاقی کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید انور حسین نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں بینکاری امور کو نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔آخر میں ریٹائر ہونے والے آفیسر سید انور حسین نقوی کو پھولوں کے گلدستے اور دیگر تحائف پیش کیے گئے