October 23, 2026

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خوشی محمد جٹ عوامی خدمت کے علمبردار لیڈر

IMG-20260109-WA0219

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خوشی محمد جٹ عوامی خدمت کے علمبردار لیڈر چک نمبر 705 گ ب کمالیہ کے رہائشی چوہدری خوشی محمد جٹ ایک عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے پہلی بار پی پی-123 کے حلقے میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور ہزاروں ووٹ حاصل کر کے اپنے عوامی مقبولیت کا ثبوت دیا۔چوہدری خوشی محمد جٹ اپنی شخصیت میں سچائی، مخلصی، ایمانداری اور انسانیت سے ہمدردی کی مثال ہیں۔ ان کا سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد عام سیاستدانوں کی طرح صرف شہرت یا پاپولرٹی حاصل کرنا نہیں، بلکہ اپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کرنا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے۔ چوہدری خوشی محمد جٹ نہ صرف اپنے حلقے بلکہ ہر انسان کی فلاح و بھلائی کا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف اوقات میں بے شمار فلاحی کام کروائے ہیں جو عوام کے دلوں میں ان کے لیے عزت و احترام پیدا کرتے ہیں۔ خاص طور پر 2025 میں دریاۓ راوی کے سیلاب کے دوران، چوہدری خوشی محمد جٹ نے نہ صرف متاثرین کے لیے تین وقت کا کھانا فراہم کیا بلکہ ان کے رہنے اور پہننے کا بھی مکمل بندوبست کیا۔ یہ اقدام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرناہے۔ چوہدری خوشی محمد جٹ کی سیاست اور قیادت کی بنیاد عوام کی خدمت، ایمانداری اور ہمدردی پر ہے۔ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔ ان کا وژن یہ ہے کہ ہر فرد کو برابر کی توجہ اور سہولت دی جائے، چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔چوہدری خوشی محمد جٹ کا مشن صرف ایک سیاسی سفر نہیں بلکہ ایک عوام دوست تحریک ہے، جس میں وہ اپنے حلقے کے ہر فرد کے دکھ درد میں شریک ہو کر انہیں بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

You may have missed