*کار کو بس کی ٹکر کے بعد کاروائی نہ کرنے کا الزام درست نہیں*
*کار کو بس کی ٹکر کے بعد کاروائی نہ کرنے کا الزام درست نہیں*
*کار ڈرائیور کی جانب سے کارواٸی پولیس کو تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی*
ایس ایچ او تھUانہ ٹبہ سلطان پور.
میلسی (محمدمختارسولگی)گزشتہ دنوں ایک حادثے میں تیزرفتار بس نے ایک کار کو ٹکر مار دی۔اس حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس شٸیر ہوٸیں جن میں ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور اور ڈی ایس پی میلسی سعید سیال پر الزام لگایاگیا کہ انہوں نے کار ڈراٸیور کی بس ڈراٸیور کے خلاف دی گٸی درخواست پر کارواٸی نہیں کی۔
ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور چوہدری اشرف ظہور کے مطابق حادثے کے بعد ایک نجی بس ڈرائیور کی جانب سے دوسری بس ڈرائیور کیخلاف درخواست دی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا اور بس قبضہ پولیس میں موجود ہے۔ جبکہ جس کار کے متعلق پوسٹ لگائی گئی ہے اس کی مالک یا ڈرائیور کی جانب سے پولیس کو تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ کار ڈرائیور کو بارہا درخواست دینے کیلئے کہا گیا ہے لیکن کسی بھی قسم کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ اگر کسی بھی سائل کی جانب سے کوئی درخواست موصول ہوتی ہے تو اس پر قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
جبکہ میلسی کے سماجی حلقوں ، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے ڈی ایس پی میلسی سعید سیال اور ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور چوہدری اشرف ظہور کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا پر شدید تشویش اور سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید سیال اور ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور چوہدری اشرف ظہور اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی ایس پی میلسی سعید سیال کی کمانڈ میں سرکل میلسی پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے اور ریکارڈ کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں ۔ڈی ایس پی سعید سیال ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیتے ہیں میلسی میں سے ڈی ایس پی میلسی سعید سیال پر کسی طرح کا الزام لگانے والا کوئی بندہ نہیں ہے میلسی سے باہر کے لوگ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کررہے ہیں ۔
میلسی کی عوام ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید سیال اور ان کی زیر نگرانی سرکل میلسی کی تمام پولیس پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور تمام تر جھوٹے پروپیگنڈے کو یکساں مسترد کرتی ہے.