نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ شہر میں تعمیر و ترقی کے نام پر کرپشن، معذور بچوں کے اسکول کی عمارت ناقص میٹریل سے زیرِ تعمیردوڑ شہر میں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ شہر میں تعمیر و ترقی کے نام پر کرپشن، معذور بچوں کے اسکول کی عمارت ناقص میٹریل سے زیرِ تعمیردوڑ شہر میں تعمیر و ترقی کے نام پر سنگین بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیٹ پرست ٹھیکیداروں نے بااثر سیاسی شخصیات سے مبینہ ملی بھگت کرکے معذور بچوں کے لیے زیرِ تعمیر اسکول کی عمارت میں انتہائی ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال کیا ہے، جس کے باعث کئی ماہ گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔مقامی شہریوں کے مطابق اسکول کی عمارت میں کم معیار کی اینٹیں، ناقص سیمنٹ اور غیر معیاری ریت استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ تعمیراتی کام میں بھی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ محکمے اور نگران افسران سیاسی دباؤ کے باعث خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد معذور بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا تھا، مگر ناقص تعمیر کے باعث یہ مقصد پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔شہری اور سماجی حلقوں نے سندھ حکومت، متعلقہ اعلیٰ حکام اور اینٹی کرپشن اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ذمہ دار ٹھیکیداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اسکول کی عمارت کو معیاری طریقے سے جلد از جلد مکمل کرایا جائے، تاکہ معذور بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔