October 23, 2026

_*وہاڑی*بیو رو چیف محمّد عامر حسین قر یشی _*ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد گورایہ ایک نظر ادھر بھی

IMG-20260109-WA0206

_*وہاڑی*بیو رو چیف محمّد عامر حسین قر یشی

_*ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد گورایہ ایک نظر ادھر بھی*_

_*وہاڑی: سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن گئی، گراں فروش بے لگام، انتظامیہ خاموش تماشائی*_

_* وہاڑی میں مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے سرکاری ریٹ لسٹ بھی بے معنی ہو کر رہ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخ نامے پر عملدرآمد کہیں دکھائی نہیں دیتا، جبکہ گراں فروش قصاب کھلے عام من مانے ریٹس وصول کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ضلع وہاڑی میں گوشت کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بڑے گوشت (بیف) کی سرکاری قیمت 700 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مگر شہر بھر میں یہی گوشت 1000 سے 1100 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح چھوٹے گوشت (مٹن) کی سرکاری قیمت 1500 روپے فی کلو ہونے کے باوجود قصاب 1800 سے 22000 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ تو کسی دکان پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں ہے اور نہ ہی سرکاری نرخوں پر گوشت دستیاب ہے۔ قصاب سرعام سرکاری احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کی بازاروں سے مکمل غیر موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانا ہی نہیں تو اس کے اجرا کا مقصد کیا ہے؟ کیا ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے یا دانستہ چشم پوشی اختیار کی جا رہی ہے شہریوں اور سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروش قصابوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، بھاری جرمانے عائد کیے جائیں، دکانیں سیل کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے*_

You may have missed