November 22, 2026

و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف محمّد عامرحسین قر یشی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی

IMG-20260108-WA0235

و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف محمّد عامرحسین قر یشی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی خصوصی گرانٹ پر تحصیل میلسی میں کھلے مین ہولز کی کورنگ کا عمل جاری ہے۔پہلے مرحلے میں 100 مین ہول ڈھکن مختلف علاقوں میں نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے مورخہ 2026-1-7 بروز بدھ کو شتاب گڑھ کا دورہ کیا اور کھلے مین ہول کے ڈھکن لگوائے گئے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں کوئی مین ہول کھلا ہو تو اس کی تصویر بمع لوکیشن نمبر 03246760106 پر ارسال کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔