سکھر سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ سندھ سعید صالح محمد جمانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر
سکھر سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ سندھ سعید صالح محمد جمانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ ورکر ویلفیئر بورڈ سکھر زائد ہکڑو کے ہمراہ لیبر کالونی سکھر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف بلاکس میں واقع فلیٹس کا معائنہ کیا اور قبضہ مافیا سے واگزار کرائے گئے فلیٹس کوچیک کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نثار غوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور نبی منگی اور لیبر رہنما اویس قاضی، صدر پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن۔سکھر ڈویژن بھی موجود تھے سیکرٹری نے خالی کرائے گئے فلیٹس کی صورتحال تالہ بندی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا جبکہ پانی،بجلی، گیس اور ڈرینیج جیسی بنیادی سہولیات کا بھی مشاہدہ کیا اور افسران سے تفصیلی بریفنگ لی انہوں نے عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق غیرقانونی قبضوں کے خاتمے کے عمل کو شفاف انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی، سیکرٹری نے واضح کیا کہ لیبر کالونی میں نہ کرائے داری کی اجازت ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کے غیر قانونی رہائش کو برداشت کیا جائے گاواگزار کرائے گئے فلیٹس اصل حقدار مزدوروں کے حوالے کیے جائیں گےانہوں نے قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر زور دیادورے کے دوران لیبر کالونی کے رہائشیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے گئے اور فوری حل کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔