ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رہنما مسلم لیگ ن چوہدری آفتاب چیتا رامے نے کہا کہ وزیراعلیٰ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رہنما مسلم لیگ ن چوہدری آفتاب چیتا رامے نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کے نوجوانوں کے لیے “پرواز کارڈ” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ہنرمند افراد کو بیرون ملک ملازمت کی خاطر بلاسود مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ ویزا، ٹکٹ اور میڈیکل کے تمام اخراجات اب حکومت برداشت کرے گی۔ 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان اس شفاف پورٹل سے فائدہ اٹھا کر اپنا مستقبل سنواریں۔