October 18, 2026

میلسی (بیورو چیف محمّد عامر حسین قریشی )سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کر رہ گئی، گراں فروش

Screenshot_2026-01-03_000052

میلسی (بیورو چیف محمّد عامر حسین قریشی )سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کر رہ گئی، گراں فروش بے لگام، شہری پریشان*تحصیل میلسی ضلع وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ تازہ سرکاری ریٹ لسٹ شہریوں کے لیے ایک تلخ مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بڑے گوشت (بیف) کی سرکاری قیمت 700 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مگر شہر بھر میں یہی گوشت 1100/1200 روپے فی کلو تک دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چھوٹے گوشت (مٹن) کی سرکاری قیمت 1500 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود قصاب 2000 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی ان کی کمر توڑ چکی ہے، رہی سہی کسر گراں فروش قصاب پوری کر رہے ہیں، جو سرکاری نرخوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ نہ تو کسی دکان پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں ہے اور نہ ہی سرکاری نرخ پر گوشت دینے کو کوئی تیار ہے۔شہری حلقوں کا سوال ہے کہ اگر سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں کروانا تو پھر یہ ریٹ لسٹ جاری ہی کیوں کی جاتی ہے؟ کیا انتظامیہ کی ذمہ داری صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے؟ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے یہ تاثر مزید مضبوط ہو رہا ہے کہ یہ عناصر قانون سے بالاتر ہیں اہلِ علاقہ کا مزید کہنا ہے کہ بازاروں میں نہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نظر آتے ہیں اور نہ ہی پیرا فورس کی مؤثر چیکنگ ہو رہی ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پیرا فورس بھی ان گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہو چکی ہے یا پھر میلسی کی عوام کو اسی طرح دونوں ہاتھوں سے لٹنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے عوامی، و سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی سرکاری قیمتوں پر فوری اور سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، گراں فروش قصابوں کے خلاف بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے