October 18, 2026

میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی )اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے ملتان روڈ پر

Screenshot_2026-01-03_000052

میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی )اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے ملتان روڈ پر واقع دو پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پٹرول اور ڈیزل کا پیمانہ مقررہ مقدار سے کم پایا گیا، جس پر متعلقہ پٹرول پمپ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پمپس کا پیمانہ ہر صورت درست رکھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کے ساتھ ساتھ مزید سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی