میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی دارالعلوم رحمانیہ اڈا ہری چند میلسی میں طلبہ کے لیے
میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی دارالعلوم رحمانیہ اڈا ہری چند میلسی میں طلبہ کے لیے ریسکیو 1122 کے زیرِاہتمام ایک مفید اور معلوماتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ماہر اہلکاروں نے طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے، ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور حادثات کی صورت میں فوری ردِعمل سے متعلق عملی تربیت فراہم کی۔ورکشاپ کے دوران طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور عملی مشقوں میں حصہ لیا۔ ادارے کی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیت طلبہ میں خدمتِ خلق کا جذبہ اور ذمہ داری کا شعور پیدا کرتی ہے، جو معاشرے کے لیے نہایت مفید ہے۔آخر میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی تربیتی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو ہنگامی حالات میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔