October 18, 2026

پنجگور سے عمرہ جانے والے تمام احضرات اور خواتین 20 دنوں سے کراچی میں انتظار کررہے ہیں کہ کب جہاز

Screenshot_2026-01-03_000052

پنجگور سے عمرہ جانے والے تمام احضرات اور خواتین 20 دنوں سے کراچی میں انتظار کررہے ہیں کہ کب جہاز اڑے گی دین اسلام کے مقدس مقام کا زیارتِ نصیب ہوگا، لیکن ان کے ایجنٹ روز ایک نیا ٹیکنیکل مسئلہ بتا کر صبر کی تلقین کرتا آرہا ہے۔

ان عمرہ زائرین میں ایسے افراد شامل ہیں جو عمر رسیدہ ہیں خواتین ہیں اور اتنے عرصے سے کراچی میں انتظار کی وجہ سے مالی بوجھ تلے دب رہے ہیں۔

کوئی اپنے رشتداروں کے گھر تو کوئی ہوٹل وغیرہ میں 20 دنوں سے متواتر امید لگا کر بیٹھیں ہیں کہ کب عمرہ کی سعادت نصیب ہوگی کب جہاز آڑے گی اور مقدس مقام کا دیدار ہوگا۔

ان پنجگور سے تعلق رکھنے والے مومن احضرات اور خواتین 20 سے زاہد عرصہ ہوچکے ہیں کراچی میں ہیں لیکن ان کے ایجنٹ نہ ہی کوئی تفصیل بتاتے ہیں اور نہ ہی انہیں کنفرم تاریخ سے آگاہ کرتے ہیں۔

اگر ٹیکنیکل مسئلہ ہوتا ہے تو ان عمرہ پر بھیجنے والے ایجنٹس کو تو پتا ہے ان کا تجربہ ہے پھر کیوں بہتر آگاہی اور پلاننگ کے بجائے ان بزرگوں اور غریب لوگوں کو 20 دنوں سے بلا کر مزید مالی بوجھ تلے اندھیرے میں رکھوایا ہے۔۔