October 19, 2026

*کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 15 روز پرانی 4 لاشیں برآمد*

Screenshot_2026-01-03_000052

*کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 15 روز پرانی 4 لاشیں برآمد*

*کراچی(ہمارا بلوچستان نیوز)کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں ملی ہیں۔*

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مرنے والوں میں ایک مرد ، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، لاشیں 10سے 15روز پرانی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ جس مین ہول سے لاشیں ملی ہیں اس میں خون کے نشانات بھی ملے ہیں۔

اے ایس پی کیماڑی کے مطابق لاشیں مسخ شدہ ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، لاشوں کی شناخت کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔