October 22, 2026

چائنہ ایمبیسی میں پتنگ گرنے کا واقعہ: آئی جی اسلام آباد سمیت وفاقی ؟ دارالحکومت پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

Screenshot_2026-01-03_000052

چائنہ ایمبیسی میں پتنگ گرنے کا واقعہ: آئی جی اسلام آباد سمیت وفاقی ؟
دارالحکومت پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

پشاور سے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی سمگلنگ کا انکشاف، بڑے نیٹ ورک کی نشاندہی
اسلام آباد:( نمائندہ خصوصی )
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب چائنہ ایمبیسی کے احاطے میں اچانک ایک پتنگ اڑتی ہوئی آ گری۔ حساس سفارتی مقام میں پتنگ گرنے کے واقعے نے سیکیورٹی اداروں کو فوری طور پر متحرک کر دیا، جس پر آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ پولیس افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تھانہ سیکرٹریٹ، بری امام پولیس چوکی اور سیکیورٹی ڈویژن کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پتنگ کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ قریبی علاقے سے پتنگ اڑانے والے بچوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشاندہی پر پتنگ فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اس کی دکان اور اسٹور پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈور برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
تحقیقات کے دوران ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ برآمد ہونے والی پتنگیں اور کیمیکل ڈور خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور سے سمگل ہو کر اسلام آباد لائی جاتی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اندرون شہر پشاور کے چند مخصوص علاقے اس غیر قانونی دھندے کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جہاں سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور بڑے پیمانے پر سپلائی کی جا رہی ہیں اور یہ کاروبار بدستور زور و شور سے جاری ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چائنہ ایمبیسی جیسے حساس مقام کے اندر پتنگ گرنے کے واقعے کو سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، جبکہ ممکنہ نیٹ ورک کے خلاف مزید گرفتاریوں اور کارروائیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے