گجرات میں سنگدل ماں نے اپنے تین کمسن بچے قتل کردیے اور شناخت چھپانے کیلئے لاشیں جلا کر آزاد
گجرات میں سنگدل ماں نے اپنے تین کمسن بچے قتل کردیے اور شناخت چھپانے کیلئے لاشیں جلا کر آزاد کشمیر میں دفن کردیں جبکہ پولیس نے خاتون اور اسکے دوست کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سرائے عالمگیر میں ہوا جہاں سدرہ نامی خاتون 12 روز قبل اپنے 3 بچوں کے ساتھ اچانک غائب ہو گئی۔
پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ سدرہ نے اپنے دوست بابر کے ساتھ مل کر تینوں بچوں کو گلہ دبا کر قتل کیا، پھر لاشیں جلا کر آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دفن کردیں، جنہیں دوران تفتیش برآمد کر لیا گیا۔
بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں۔
ملزمہ کے مطابق وہ بابر سے شادی کرنا چاہتی تھی جس کے لیے اس نے بچوں کو قتل کیا۔
#gujrat #Crime #gujaratpoliceexam