ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نمائندگان کی ملاقات۔
ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نمائندگان کی ملاقات۔
ملاقات میں ضلع سوات میں موبائل سگنلز کے معیار، نیٹ ورک کوریج، انٹرنیٹ خدمات اور صارفین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں ضلع سوات میں موبائل سگنلز کے معیار، نیٹ ورک کوریج، انٹرنیٹ خدمات اور صارفین کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شہری اور دورافتادہ علاقوں میں قابلِ اعتماد ٹیلی مواصلاتی رابطوں کی اہمیت بھی زیرِ بحث آئی۔
اس دوران پی ٹی اے کے ریگولیٹری کردار، متعلقہ نیٹ ورک کمپنیوں کی خدمات کی نگرانی، مقررہ قواعد و معیارات کی پابندی اور صارفین کی شکایات کے ازالے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی، تاکہ شہریوں کو بہتر اور قابلِ اعتماد مواصلاتی سہولیات میسر آ سکیں۔