*کراچی: لانڈھی سے ایک ہی دن دوسری افسوس ناک خبر، پولیس مقابلے کے دوران رکشے میں بیٹھی 17 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق*
*کراچی: لانڈھی سے ایک ہی دن دوسری افسوس ناک خبر، پولیس مقابلے کے دوران رکشے میں بیٹھی 17 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق*
کراچی : رکشے میں بیٹھی 17 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ، کومل دو بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک 17 سالہ لڑکی رکشے میں بیٹھی ہوئی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی، کومل انٹرمیڈیٹ کی طالبہ اور دو بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔
اہل خانہ نے بتایا کہ کومل اپنی والدہ کے ہمراہ نانی کے گھر سے واپس آ رہی تھی، جب چراغ ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سینے میں لگی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور کو بھی بازو میں گولی لگی۔
واقعے کے وقت مبینہ طور پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ جاری تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ کس تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
جناح اسپتال میں درجنوں افراد پہنچ گئے، اور کومل کے چاچا سمیت اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔
اہل خانہ نے پولیس سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا سکی۔