October 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ضلع شہید بینظیر آباد کے شہر دوڑ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں

IMG-20260102-WA0769

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ضلع شہید بینظیر آباد کے شہر دوڑ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،سماجی کارکن کے ٹریکٹر ڈرائیور سے نامعلوم مسلح ملزمان کی لوٹ مار،تفصیلات کے مطابق دوڑ پولیس کی مبینہ نااہلی کے سبب شہر اور گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،جسکے سبب شہری اب تک لاکھوں روپے مالیت کی اپنی قیمتی اشیاء گنواچکے ہیں،بلوچ پور اسٹاپ کے نزدیک نامعلوم مسلح ملزمان نے سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ کے ٹریکٹر ڈرائیور سے پچیس ہزار روپے اور موبائل چھین لئے اور فرار ہوگئے،ٹریکٹر ڈرائیور باندھی شوگر ملز میں گنے کی ٹرالی خالی کرکے واپس آرہا تھا کہ بلوچ پور اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے روک کر لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے،سماجی کارکن نے دوڑ تھانے پر ابتدائی رپورٹ درج کرادی ہے،واضح رہے کہ دوڑ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب شہری سخت پریشان ہیں،دوڑ پولیس جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے،جبکہ شہر میں سماجی برائیوں کی سرپرستی کی جارہی ہے،شہر بھر میں نشہ آور اشیاء کھلے عام فروخت ہورہی ہیں،سماجی حلقوں نے آئی جی سندہ،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے