October 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صہیب احمد

IMG-20260102-WA0760(1)

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ سرگودھا کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صوبائ وزیر کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کیلئے ایک مؤثر ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہاکہ بچوں کے لیے محفوظ، پُرامن اور باوقار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ میں بے سہارا، لاوارث بچوں کو رہائشی سہولیات کے ساتھ قانونی معاونت اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ میں 100 بچوں کیلئے رہائشی سہولیات کی گنجائش ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع میں پھیلایا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں بچوں نے ٹیبلو پر شاندار پرفارمنس بھی پیش کی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ سرگودھا کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔