خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلٰی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خوشاب کی عوام کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلٰی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خوشاب کی عوام کے لیے پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی بہتری کیلئے محکمہ واسا کے قیام کے مکمل فعال ہونے کے بعد پہلا اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء کی زیرصدارت منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل چارج ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی ،سی ای او ایم سی خوشاب سُندس رابیل،اللہ بخش سب انجینیئرایڈیشنل چارج محکمہ واسا،ملک شاہدسب انجینیئر ایم سی خوشاب اور متعلقہ افسران کے علاوہ ایم پی اے خوشاب ملک محمد آصف بھاء کے کوآرڈینیٹرملک بلال بھاء ،ممبر امن کمیٹی ملک رضوان بھاء ایڈووکیٹ،ملک احتشام بھاء اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی نے خوشاب کچہ،شاہ پور واٹر سپلائی ،مشینری ،ملازمین کی تعداد سمیت دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراوررکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اعوان نے اجلاس کے دوران کہاکہ ایم سی خوشاب سے واٹر سپلائی آپریٹر اور سینٹری ورکرز ودیگر ملازمین کو واسا کے سپرد کیا گیا ہے جسمیں 29پانی موٹرز آپریٹر64سینٹری ورکرز شامل ہیں پانی کی سپلائی روزانہ صبح 6بجے سے دن 12بجے تک معمول کے مطابق شہر خوشاب کو مہیا کی جائے گی،شاہ پور شہرمیں 7 ٹیوب ویل اور خوشاب کچہ میں 3 ٹیوب ویل نیو Aکیٹگری میں مکمل فنکشنل طور پرکام کر رہے ہیں جبکہ شاہ پور شہر میں پرانے 6 ٹیوب ویل B کیٹگری کے فنکشنل اور خوشاب کچہ میں 3 واٹر سپلائی ٹیوب ویل قابل استعمال کام کر رہے ہیں۔ ایم پی اے خوشاب ملک آصف محمد بھاء اعوان نے کہاکہ خوشاب شہر میں پانی کے مسئلے کے مکمل طور پر حل کرنے پر وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں محکمہ واسا کے قیام سے پانی کے مسائل میں خاتمے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نےکہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے خوشاب کی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ پُرانی پائب لائنوں کو ختم کرکے نیو اعلی ا کوالٹی کی واٹر پائب لائنیں بچھائی جائیں اعلی ا معیار کی سپئراور اضافی موٹروں کابندوبست کیا جائے تاکہ موٹر خراب ہونے کی صورت میں سپئر موٹر چلا کر پانی کی سپلائی بحال رکھی جائے آئندہ کسی بھی صورت پانی کی عدم دستیابی نہیں ہونی چاہیے محکمہ واپڈا کا ٹائم فریم کے مطابق بجلی بل ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کی جائے اس کے لیے فی الفور اقدامات اُٹھائے جائیں جو ملازمین پانی کی سپلائی ڈیوٹی پر تعینات ہیں اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے سر انجام دیں ڈیوٹی میں غفلت برتنے اورغیر حاضر ملازمین کو فارغ کیا جائے کوئی سفارشی دباوُ خاطر میں نہ لایا جائے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء نے کہا کہ واسا خوشاب کا قیام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین اقدام ہے جس سے ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں واٹر، سیوریج اور انفراسٹریکچر کا ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے واسا کے تحت عملی اقدامات کرکے خوشاب شہر میں پانی ،سیوریج اور انفراسٹرکچر کے نظام میں مزید بہتری لائے جائے اور عوامی مسائل میرٹ پر حل ہوں گے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ عوام کو صاف پانی سیوریج کا بہتر نظام اورصاف صحت بخش ماحول میسر آسکے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ڈی واساعمران علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈیسائیڈ کریں کہ کون کون سے نالے ،نالیوں کا کام آپ کے ذمہ ہو گا اور کون سا ستھرا پنجاب کے ذمہ ہوں گی علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ نالیوں کی گندگی نکالنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی جا رہی ہے پہلے نالیوں کی گندگی نکال کر گلیوں اور سڑکوں میں رکھ دی جاتی تھی اب ایسا نہیں ہو گا نالیوں کی گندگی نکالنے ساتھ بکٹ ڈالی جائے گی عملدرآمد نہ کرنے والے محکمہ کوجرمانے کیساتھ ساتھ اُنکےخلاف کاروائی بھی ہوگی۔