*یمن کے معروف عالم دین کا مسجد میں طالب علم کی تلاوت سنتے ہوئے انتقال، ویڈیو وائرل*
*یمن کے معروف عالم دین کا مسجد میں طالب علم کی تلاوت سنتے ہوئے انتقال، ویڈیو وائرل*
یمن کے معروف عالم دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی مسجد میں طالب علم کی تلاوت سنتے ہوئے انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ الثنانی رمیلا کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی اور تدریس کر رہے تھے۔
وہ ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اور اسی دوران اچانک ان کی آنکھیں بند ہوگئیں اور وہ کرسی سے نیچے گرگئے۔
ان کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ قرآن کی درس و تدریس میں مصروف تھے اور اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔
شیخ الثنانی قرآن پاک کی علم و تدریس میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کی وفات سے یمن اور دنیا بھر کے اسلامی حلقوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔