خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان ، ڈیوٹی ڈاکٹرز نرسز سٹاف موجود تھے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور،ان ڈور ،سروسز، بلڈ لیبارٹریز، تھیلیما سنٹر، ڈاکٹرز روم میں مریضوں کے چیک اپ معائنہ ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن ،ریسپشن سیکشن مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی میڈیسن فارمیسی کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی ودیگر شعبہ جات میں استعمال ہونے والی میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری اورڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں ڈپٹی کمشنرخوشاب نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکو صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے تاکہ عوام کو بہترین ماحول میسر آسکے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ڈاکٹرز ونرسز سٹاف کی سروس پر اطمینان کا اظہار کیا۔