کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے اے ایس پی کمالیہ
کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے اے ایس پی کمالیہ کے ہمراہ 13 رجب کے جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں چیف آفیسر علی رضا، سید ثقلین حیدر کاظمی، کاشف سجاد خان کھرل، حافظ محمد عالمگیر، رانا اسرار احمد، سید اکبر علی شاہ، محمد شہباز، ایڈمن آفیسر علی جبران ڈوگر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جلوس کے روٹس، سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کہا کہ جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر جدید سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے شرکاء سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے، باہمی تعاون اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 13 رجب کے جلوس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
اس موقع پر اے ایس پی کمالیہ نے پولیس انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے دوران پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں گے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔