خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔اے ڈی سی (جی) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی اولین
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔اے ڈی سی (جی) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی اولین ترجیح پر پوری طرح کام کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی،کوالٹی اور نرخوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ صارفین کو اشیائے ضروریہ کے حسب طلب حصول میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی (جی) احمد صہیب نے پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ معیاری اشیائے ضروریہ عوام کو مقررہ نرخوں پرفراہم کرنے کے لئے وہ فیلڈ میں متحرک رہیں۔انہوں نے کہاکہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کی جائے۔