خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)12ربیع الاول کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تو قیر محمد نعیم کے ہمراہ جلوس کے روٹس کا معائنہ کرنے کیلئے جوہرآباد اور خوشاب شہر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ڈی ایس پی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)12ربیع الاول کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تو قیر محمد نعیم کے ہمراہ جلوس کے روٹس کا معائنہ کرنے کیلئے جوہرآباد اور خوشاب شہر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ڈی ایس پی ذوالفقار، سیکر ٹری انجمن تاجران مولانا سلیم الرحمان، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس روٹس کے تمام راستوں کوکلیئر کیا جائے اور سٹرکوں کے گڑھوں کو فوری طور پر بھرا جائے تاکہ عاشقان رسول ﷺ کو گزرتے ہوئے کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سید معروف شاہ دربار کا دورہ کیا۔انہوں نے دربار پر سلامی پیش کی اور ملک وقوم کیلئے دعا بھی کی۔