سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے انٹی کرپش
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے انٹی کرپشن کو ریکارڈ پیش کرنےکے حکم کو ہوا میں اڑادیا،ریکارڈ پیش کرنے سے گریزاں،، ریکارڈ میں ہیر پھیر ہونے کا امکان، جس ٹینڈر کے بارے میں انٹی کرپشن حکام نے ریکارڈ مانگا ہے وہ ٹینڈر ہوا ہی نہیں، ایکسیئن جے دیو موٹانی کی میڈیا کو رابطے پر آگاہی خبر کے مطابق سکھر کے محکمہ پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کے حوالے سے بے قاعدگیوں کی شکایت پر محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات کو محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے ہوا میں اڑا دیا ہے اور محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے لکھے گئے لیٹر کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا ہے اور کسی قسم کا ریکارڈ پیش کرنے سے یکسر انکار کردیاہے اور الٹا موقف اختیار کرلیا ہے کہ انٹی کرپشن کی جانب سے جن ٹینڈرز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے وہ ٹھیکے نہیں ہوئے ہیں اس سلسلے میں ایکسیئن سکھر جے دیو موٹانی نے بتایا کہ جن ٹھیکوں کا ریکارڈ ہم سے طلب کیا گیا ہے وہ بعض وجوہات کی بنا پر نہیں ہوئے ہیں