November 17, 2026

جئہ ماتا دی ہنگلاج ماتا تیرتھ یاترا 2025 کامیابی سے مکمل، عقیدت و خدمت کی شاندار مثال مکلی، ٹھٹھہ: رپوٹ وجئہ کمار واسوانی

IMG-20251228-WA0184

جئہ ماتا دی
ہنگلاج ماتا تیرتھ یاترا 2025 کامیابی سے مکمل، عقیدت و خدمت کی شاندار مثال
مکلی، ٹھٹھہ:
رپوٹ وجئہ کمار واسوانی
انٹر۔نیشنل دعا ان لائین نیوز
جئے ماتا کی کے نعروں کے ساتھ ہنگلاج ماتا تیرتھ یاترا 24، 25 اور 26 دسمبر 2025 کو نہایت عقیدت، نظم و ضبط اور مثالی انتظامات کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ یاترا کا اہتمام ماتا شنگھ بھوانی ویلفیئر ڈیولپمنٹ کمیٹی مکلی ٹھٹھہ کی جانب سے کیا گیا، جبکہ تعاون ہنگلاج ماتا ویلفیئر ڈیولپمنٹ سوسائٹی بلوچستان اور ہنگلاج ماتا سیوا فاؤنڈیشن پاکستان نے فراہم کیا۔
یاترا میں سائیں ویرسی مل کے دیوانی، سائیں لیلا رام موتیانی، چانڈومل کندھنانی، ہری موہن سولنکی، ہریش کمار لیما نی، پنکج کمار لاسی، کرشن کمار لاسی، پرسو مل لاسی، گلاب، کرن و روی اور گیان ورشا یوٹیوب چینل سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔
25 دسمبر 2025 کو آسا پور میں ماتا رانی کے جاگرن کا شاندار انعقاد کیا گیا، جہاں ہنگلاج مینجمنٹ کمیٹی، سیوادھاریوں اور بھگتوں کو خصوصی طور پر اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں نشے کے خلاف سرگرم سماجی کارکن ڈاکٹر شیام کمار اور گلشن حدید سے تعلق رکھنے والے ماتا کے عقیدت مند امیت کمار کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔
جاگرن میں نامور فنکاروں بھگتیانی بھگونتی دیوی، بھگت جی آر ساگر، بھگتیانی مینا لاسی، بھگتیانی جمنا دیوی، بھگت لالچند سونارو، بھگت روی راٹھوڑ، بھگت وجے مکھیہ اور ماسٹر روہت نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔
درگا بھوانی آرٹ سرکل ٹھٹھہ کی جانب سے مذہبی گیٹ اپس کو یاتریوں نے بے حد سراہا، جنہیں مہیش پٹیل اور ان کی ٹیم نے قلیل وقت میں محنت سے تیار کیا۔
تقریباً 500 یاتریوں پر مشتمل قافلہ ماتا شنگھ بھوانی مندر سے آشیرواد لے کر ہنگلاج ماتا یاترا کے لیے روانہ ہوا۔ 26 دسمبر کو واپسی پر کرشنا مندر ٹاؤن شپ گلشن حدید میں بھنڈارا کا اہتمام کیا گیا۔ ماتا رانی کے کرپا سے تمام یاتری بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچے۔
یاترا کی مجموعی کامیابی پر منتظمین نے تمام سیوادھاریوں، بھگتوں اور کمیٹی ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماعی نشکام سیوا نے یاترا کو یادگار بنا دیا۔
نمائندہ:
جئے کمار لوہانہ
آشوڪ کمار مولانی
ماتا رانی حق سچ سنگت