November 17, 2026

میلسی وہاڑی (بیو رو چیف )میلسی میونسپل کمیٹی آوارہ کتوں کے تدارک میں مکمل طور پر ناکام۔میلسی

IMG-20251227-WA0289

میلسی وہاڑی (بیو رو چیف )میلسی میونسپل کمیٹی آوارہ کتوں کے تدارک میں مکمل طور پر ناکام۔میلسی میں میونسپل کمیٹی آوارہ کتوں کے مسئلے پر مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ شہر بھر میں گلیوں، محلوں، بازاروں، قبرستانوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر آوارہ کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے، جس سے شہری شدید خوف اور پریشانی کا شکار ہیں۔آوارہ کتوں کی وجہ سے خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ قبرستانوں میں تدفین کے مواقع پر بھی آوارہ کتوں کی موجودگی شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن رہی ہے، جبکہ ہسپتالوں اور دیگر حساس مقامات پر ان کا گھومنا میونسپل کمیٹی کی غفلت کا واضح ثبوت ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود میونسپل کمیٹی کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ نہ تو کتوں کی تلفی کا کوئی منظم انتظام موجود ہے اور نہ ہی شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میلسی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا فوری نوٹس لیا جائے اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو اس مستقل خطرے سے نجات مل سکے۔