November 17, 2026

کنری( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف )نیشنل پریس کلب کنری کا اجلاس چیئرمین الیکشن

IMG-20251226-WA0278

کنری( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف )نیشنل پریس کلب کنری کا اجلاس چیئرمین الیکشن کمیٹی محبوب عالم خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں اتفاق رائے سے سال 2026 کے لئے صدر فتح روز خان،جنرل سیکریٹری انیل کمار مکوانا منتخب،تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کنری کے سالانہ انتخابات 2026 منعقد ہوئے،الیکشن 2026 الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محبوب عالم خان،کمیٹی کے ممبران خالد مراد،عمر رشید سحر اور کاشف رضا کی نگرانی میں ہوئے،اجلاس میں ایوان میں موجود تمام ممبران کے اتفاق رائے سے مسلسل دوسری بار سال 2026 کیلئے صدر فتح روز خان،نائب صدر پرشوتم داس مالہی،جنرل سیکریٹری انیل کمار مکوانا،جوائنٹ سیکریٹری اویس اقبال،خازن خالد مراد اورآفس سیکریٹری کیلئے اشوک کمار کا انتخاب عمل میں آیا،چیئرمین الیکشن کمیٹی محبوب عالم خان کمیٹی کے ممبران عمر رشید، خالد مراد اور کاشف رضا نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،نومنتخب صدر فتح روز خان نے ان پر اعتماد کرنے نیشنل پریس کلب کے تمام معزز ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ کہ میری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کو درپیش مسائل حل کیلئے جدوجہد کروں اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں