November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان کلیرا سلہال اتحاد کے سربرا ملک غلام حسن سلہال نے اپنے

IMG-20251226-WA0228

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان کلیرا سلہال اتحاد کے سربرا ملک غلام حسن سلہال نے اپنے والد محترم سابق تحصیل ناظم الحاج ملک سید رسول سلہال مرحوم کے پیارے بھائی دوست ملک محمد خان کلیرا کے ساتھ خصوصی نشست کی ۔ اس موقع پر ان کےچھوٹے بھائی ملک فرخ خان کلیرا بھی موجود تھے ۔ ملک غلام حسن سلہال کے مطابق ان کے والد محترم کے ہردلعزیز دوست اور ان کے چچا جان نے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔ اس موقع پر سابق چیرمین غلام حسن سلہال نے اللہ پاک کے حضور اپنے چچا جان کی صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمانے اور ان کا سایہ اپنے سروں پہ قائم رہنے کی دعا کی۔ واضح رہے کہ ملک غلام حسن سلہال کا شمار ضلع خوشاب کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتا ہے اور موصوف اپنی عظیم المرتبت شخصیت کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔