57

بلوچستان عوام کا بہترین استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

بلوچستان عوام کا بہترین استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

یہ جہدوجہد کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ بلوچستان کے مہمان نواز، باوقار اور محبت کرنےوالی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی لیڈرشپ،صوبائی کیبینٹ، انصاف لائرز وِنگ، ویمن وِنگ ،ورکرز اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جس خلوص، احترام اور اپنائیت کے ساتھ آپ نے میرا استقبال کیا، وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ آپ کی سادگی، غیرت، اور مہمان نوازی تہ دل اے مقروض ہُوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، ایک قوم، ایک آواز۔ اور ہم سب متحد ہیں اور عمران خان کے اُس وژن کے ساتھ کھڑے ہیں جو انصاف، خودداری، اور ایک خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد کسی ایک فرد کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ہو یا پنجاب، سندھ ہو یا خیبر پختونخوا، پاکستان ہم سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اسے مضبوط بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں