November 17, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف

IMG-20251225-WA0160

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل کی خوبصورتی کے لیے اقدامات کا سلسلہ بتدریج جاری۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو زبردست خراج تحسین ۔ اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ھارون احمد شیراز کی زیر نگرانی شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں کی بھی قبل ازیں تزئین و آرئش کی گئ ہے اور خصوصاً رات کے وقت خوبصورت رنگ برنگی لائٹس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجاتاہے. ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے احکامات پر اب تمام دکانوں کو ایک جیسا پاکستان فلیگ کلر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، انہوں نے پہلے احسن اقدام کرتے ھوئے تمام تر دکانوں کے آگے صفائ بکس رکھوائے اب ایسا کرنے سے خوبصورتی اور ماحول میں مزید بہتری ھو گی۔ جس پر عوامی سماجی حلقوں نے ان کی ان کاوشوں کو زبردست سراہا ہے ۔