November 17, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔۔ المصطفے فاؤنڈیشن سردیوں میں بچوں اور عورتوں کو سردی سے بچانے کے لیے کوشاں ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن

IMG-20251225-WA0156

فیصل آباد۔۔۔۔۔
المصطفے فاؤنڈیشن سردیوں میں بچوں اور عورتوں کو سردی سے بچانے کے لیے کوشاں ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے راہنماؤں ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔رانا محمد عمران طارق جاوید چشتی۔محمد علی کلاسن۔ڈاکٹر کاشف نوید۔فیصل یعقوب۔ابرار ضیاء۔عبد المتین انصاری اویس مصطفائی۔مس ثمن یوتھ ونگ راہنما جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے امین پور بنگلہ کے قریب سینکڑوں جھونپڑیوں میں مقیم مرد وخواتین۔بچے شدید سردی میں بے یارومدگار رھنے پر مجبور ھیں المصطفے فاؤنڈیشن نے سینکڑوں گرم کپڑے۔جیکٹ۔سویٹر تقسیم کیے۔اس موقع پر رانا محمد عمران اور مجمد علی کلاسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ابھی سینکڑوں مرد وزن اپ کی محبتوں کے منتظر ھیں۔المصطفی فاؤنڈیشن آپ کی امداد بروقت اور مستحق افراد پنچانے کے لیے ھر وقت تیار ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں خاص طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کو سردی سے ںچانے کے لیے کوشاں ھے۔شدید سردی میں بچوں کے لیے آگے بڑھیں۔