وہاڑی بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی واٹر سپلائی کے بجلی کنکشن منقطع ہونے کی خبر پر
وہاڑی بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی واٹر سپلائی کے بجلی کنکشن منقطع ہونے کی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا نوٹس، کنکشن بحال، ٹیوب ویل چالو۔واٹر سپلائی کے بجلی کنکشن منقطع ہونے اور شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہونے کی خبر کی اشاعت پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد سعد بن خالد نے فوری نوٹس لے لیا۔ نوٹس کے بعد متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایت کی گئی، جس کے نتیجے میں واٹر سپلائی کا بجلی کنکشن بحال کر دیا گیا۔بجلی کنکشن بحال ہوتے ہی واٹر سپلائی کے ٹیوب ویل دوبارہ چالو کر دیے گئے، جس سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہو گئی۔ شہریوں نے بروقت نوٹس لینے اور مسئلے کے فوری حل پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے اقدام کو سراہا ہے۔