*کارکردگی جانچنے کے لیے ڈی پی او وہاڑی کا تھانوں اور ڈی ایس پی آفس میلسی کا اچانک دورہ* وہاڑی بیو رو چیف
*کارکردگی جانچنے کے لیے ڈی پی او وہاڑی کا تھانوں اور ڈی ایس پی آفس میلسی کا اچانک دورہ*
وہاڑی بیو رو چیف
ضلع پولیس افسر وہاڑی تصور اقبال نے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور پولیس عملے کی کارکردگی کو یقینی بنانے کے مقصد سے تھانہ سٹی میلسی، ڈی ایس پی آفس میلسی اور تھانہ میرانپور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے دورانِ دورہ فرنٹ ڈیسک پر زیر التواء درخواستوں، ریکارڈ کی صورتحال، حوالات اور عمارت کی حالت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی پی او نے تھانہ عمارتوں کے تحفظ، ضروری مرمت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ عملے سے ملاقات میں انہوں نے روزمرہ کے کام کاج، مشکلات اور آسانیوں سے متعلق بریفنگ بھی لی۔ ڈی ایس پی آفس میلسی میں زیر تکمیل تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا گیا۔ ڈی پی او تصور اقبال کے مطابق یہ اچانک دورے پولیس افسران کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور استعداد کار میں اضافے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کو مزید موثر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔