جتنا فاصلہ بیجنگ سے شنگھائی کا ہے کم و بیش اتنا ہی فاصلہ اسلام آباد سے کراچی کا بھی ہے۔ شنگھائی کو چائنہ میں وہی حیثیت حاصل ہے جو پاکستان میں
جتنا فاصلہ بیجنگ سے شنگھائی کا ہے کم و بیش اتنا ہی فاصلہ اسلام آباد سے کراچی کا بھی ہے۔ شنگھائی کو چائنہ میں وہی حیثیت حاصل ہے جو پاکستان میں کراچی کو ہے بلکہ چائنہ کے پاس تو اور بہت سارے آپشن ہیں ہمارے پاس کراچی کے علاوہ کچھ ہے ہی نہیں۔۔۔۔
اب سنیں اصلی بات۔۔۔ شنگھائی سے بیجنگ اگر آپ ٹرین پر سفر کرنا چاہیں تو یہ سفر آرام سے 4 سے ساڑھے چار گھنٹوں میں پورا ہو جاتا ہے۔۔۔۔ لیکن کراچی سے اسلام آباد اگر آپ ترین پر سفر کرنا چاہیں تو پاکستان کی سب سے تیز رفتار ٹرین بھی پورے 22 گھنٹے لگاتی ہے وہ بھی اگر وقت پر ہو تو۔۔۔
نقل و حمل کے زرائع بہتر ہونے سے کیا فائدہ کیا نقصان ہے یہ آپ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھ لیں۔۔۔ لیکن موجودہ زمانے کی رفتار سے ہم بہت پیچھے ہیں۔ اس کے لئے بھی ہمیں انگریزوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ ریل کا نظام بنا کر دے گئے تھے۔
اس پر بھی میں آپ کو ایک دلچسپ بات بتائوں۔۔۔۔ آزادی کے وقت پاکستان میں ریلوے ٹریک 8 ہزار کلومیٹر لمبا تھا جو اب کم ہو کر 7 ہزار کلومیٹر رہ گیا ہے اور آزادی کے وقت روزانہ 200 سے کچھ اوپر ٹرینیں چلا کرتی تھیں جو اب 100 سے بھی کم ہو گئی ہیں۔۔۔۔
آپ سوچیں ہم ترقی کر رہے ہیں یا پیچھے کی طرف جا رہے ہیں ؟